کپوراہ میں فوجی اہلکار کی خود کشی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق راشٹریہ رائفلز کی 18ویں بٹالین سے وابستہ 31سالہ سپاہی شنکر سنگھ ساکن پرتھوپورہ راجستھان نے آج صبح خود کشی کرلی ۔پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیق شروع کردی ہے۔﴿ محسن کشمیر ی﴾

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں