امن قائم کرنے کیلئے لوگ تعاون دیں:پولیس- افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل،مشکل صورتحال کے پیش نظر 100پر رابطہ قائم کریں,

,

سر ینگر/ اے پی آ ئی/وادی بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کی لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے تلقین کی کہ افواہوں پر کسی بھی صورت میں کان نہ دھریں اور اگر کسی بھی مشکل یا سامنا ہو تو 100نمبر پر رابطہ قائم کریں ، شہر سرینگر اور شوپیاں کے کئی علاقوں میں احتیاط کے طور پر بندشیں عائد کی گئی ہیں ۔ جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں لوگوں سے تلقین کی گئی ہے کہ وہ وادی بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کو تعاون فراہم کریں تاکہ لوگوں کے جاں و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس نے اپنے بیان میں لوگوں سے کہا کہ وہ افواہوں پر کسی بھی صورت میں دھیان نہ دیں اور ایسے عناصر سے ہوشیار رہے جو امن و امان میں رخنہ ڈال کر عام شہریوں کو گمراہ کرنے کی کارروائیاں انجام دے رہے ہیں ۔ مشترکہ مزاحمتی قیادت سید علی شاہ گیلانی ،مولوی عمر فاروق اور محمد یاسین ملک کی جانب سے شوپیاں چلو کال کا ذکر کرتے ہوئے پولیس نے واضح کر دیا ہے کہ جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں خاصکر شوپیاں اور شہر سرینگر کے کئی علاقوں میں بندشیں عائد کی گئی ہیں ،لوگوں کو چاہیے کہ وہ نقل وحرکت میں احتیاط بھرتیں تاکہ انہیں مشکلوں کا سامنا نہ کرناپڑ ے ۔ بیان میں پولیس نے مزید کہا ہے کہ اگر وادی کے کسی بھی علاقے میں تشویشناک صورتحال کالوگوں کو سامنا ہے تو 100نمبر پر رابطہ قائم کریں تاکہ کسی بھی مشکل کا ازالہ کیا جا سکے ۔بیان میں پولیس نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ امن و امان کو قائم رکھنے میں اپنا رول خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیں ۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں