آٹو رکھشا ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی,

,

سرینگر/محکمہ ٹریفک نے آٹو رکھشائوں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کے لئے شروع کی گئی مہم کے تحت ،ٹریفک قوانین نظر انداز کرنے والے کئی آٹورکھشاڈرئیوروں کے خلاف کل کاروائی عمل میں لائی ،ٹرانسپورٹ کمشنر کے احکامات کے مطابق آٹو رکھشائوں میںچالو حالت میںڈیجٹل الیکٹرک میٹر نصب کرنا لازمی ہے۔اس کے علاوہ انہیںیونیفارم پہننا بھی لازمی قراردیا گیا ہے، احکامات نظر انداز کرنے والے آٹو رکھشاڈرئیوروں کے خلاف کاروائی جاری ہے۔اورمحکمہ ٹریفک نے کل 104آٹو ڈرائیوروں کے خلا ف کاروائی عمل میںلائی۔
 جب کہ ایسے 10آٹو رکھشائوں کوضبط کیا گیا جو کہ لازمی دستاویزات کے بغیر چلائے جارہے تھے 88آٹو رکھشاڈرائیوروں پر جرمانہ عائد کیا گیا اور 16کا چالان کیا گیا۔آٹو ڈرائیوروں پر 9600روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں