اشتہاری بلوں سے جی ایس ٹی وضع کرنے کا فیصلہ محکمہ اطلاعات کے اعلان پر مدیران سراپا احتجاج,

,

سرینگر/جے کے این ایس/وادی سے شائع ہونے والے اخبارات کے مدیران نے اس بات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے کہ جی ایس ٹی کے نام پر انہیں تنگ طلب کیا جارہا ہے۔ مدیران کے مطابق انفارمیشن محکمہ کی جانب سے انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ اب سرکاری اشتہارات کیلئے مخصوص رقومات سے ہی جی ایس ٹی رقم بھی کاٹی جائے گی جو سراسر نا انصافی ہے۔ جے اینڈ کے ایڈیٹریس ایسو سی ایشن نے اس بات پر شدید ناراضگی ظاہر کی ہے کہ جی ایس ٹی کے نام پر انہیں تنگ طلب کیا جارہا ہے اور آئے روز محکمہ انفارمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں احکامات صادر کئے جار ہے ہیں۔ بیان کے مطابق مدیران نے کہاکہ باقی ریاست میں جی ایس ٹی مخصوص رقومات سے نہیں بلکہ الگ سے کاٹا جاتا ہے تاہم ریاستی انفارمیشن محکمہ نے اب فیصلہ کیا ہے کہ نئی بلوں میں واجب الادا رقومات سے ہی جی ایس ٹی رقم کاٹنا لازمی ہے جو سرا سر نا انصافی ہے۔ مدیران نے بتایا کہ چونکہ انفارمیشن محکمہ فی سینٹی میٹر 56روپیہ دیتا ہے اور اب اسی رقم سے سات فیصد جی ایس ٹی کاٹنے کا حکم صادر کیا گیا ہے جس کے خلاف مدیران سڑکوں پر آنے سے بھی گریز نہیں کرئینگے۔ مدیران نے ریاست کے چیف سیکریٹری سے اس ضمن میں مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں