سول سوسائٹی کااظہار افسوس,

,

سرینگر/شوپیان شہری ہلاکتوں کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے سول سوسائٹی پلوامہ کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف کوئی موثرکاروائی عمل میں نہ لانا بدقسمتی ہے۔آج تک جتنے معصوم اور بے گناہ مارے گئے تحقیقات طلب ہیں۔جب بھی ہلاکتوں کا کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو سرکار فوری تحقیقات کا حکم دیتی ہے لیکن تحقیقات کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آتاہے۔ ترجمان کے بقول کب تک کشمیر میں عام شہریوں کا خون بہتا رہے گا۔
جمہوریت نواز قوتوں کو اس معاملے پر اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہے۔شوپیان ہلاکتوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے انکی سسکیوں میں سیول سوسایٹی پلوامہ کا ایک ایک فرد اہلخانہ کی طرح حصہ دار ہیں۔

,
مزید دیکهے

متعلقہ خبریں