پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا امریکہ کے لئے بھی ضروری ہے: تہمینہ جنجوعہ

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک ﴾پاکستانی خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے کہاہے کہ جتنا ضروری پاکستان کے لئے امریکہ کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا ہے اتنا ہی ضروری امریکہ کے لئے بھی پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنا ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک پاکستانی نیوز چینل کو انٹرویو میں بتائی ہے۔ تہمینہ نے کہا ہے کہ امریکہ بھی پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہے۔اس دوران پاکستان کے مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کے لئے امریکہ طالبان سے امن ڈیل کرے، امریکہ جیتنے کے بجائے تنازعہ ختم کرنیکی کوشش کر ے اور امریکا، افغانستان میں فوجی فتح کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔امریکی اخبار کو انٹڑویو میں ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغان صدر غنی نے طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کر کے بہت اچھا اقدام کیا، مگر انہوں نے 3 برس پہلے یہ پیشکش کیوں نہیں کی؟ انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کم کرنے کیلئے یہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے، افغانستان میں امن سے پاکستان میں امن ہو گا،پاکستان پہلے ہی بھاری قیمت ادا کر چکا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں