پاپوا نیو گنی میں زلزلہ کے زوردار جھٹکے ، 18افراد ہلاک

سڈنی/7مارچ ﴿رائٹر﴾ بحر اوقیانوس میں واقع ملک پاپوا نیو گنی کے جنوبی پہاڑی علاقے میں آج صبح دوبارہ زلزلہ کے زوردار جھٹکے آئے جس میں کم از کم 18لوگوں کی موت ہو گئی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.7تھی۔ ہیلا صوبہ کے ایڈمنسٹریٹر ولیم بانڈو نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق آدھی رات کے بعد آئے ۔ اس دوران کئی خطرناک جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ انہوں نے کہامجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ کل زلزلہ میں 18افراد کی موت ہو گئی۔مسٹر بانڈو نے کہاایسا لگتا ہے کہ ھا ئیڈس کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ ابھی تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کے بارے میں پتہ نہیں چلا ہے ۔ لیکن یہ بڑا گاؤں ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ رہتے ہیں۔ قابل غور ہے کہ نو دن پہلے اسی علاقے میں آنے والے زلزلے میں 55افراد کی موت ہو گئی تھی۔ زلزلے کی وجہ سے کئی گاؤں تباہ ہو گئے ۔زلزلے کی وجہ سے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ اور کئی عمارتوں کے گرنے کے علاوہ تیل اور گیس کی سروس میں بھی رکاوٹ پیدا ہو گئی تھا۔ گذشتہ 26جنوری کو آئے اس سے پہلے زلزلے سے ہوئے والے نقصانات اندازہ کرنے کیلئے حکام اور راحتی اہلکاروں کو جنگلی علاقہ ہائی لینڈز تک پہنچنے کیلئے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے ۔ وہ مقامی متاثرین کو مدد فراہم کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔زلزلہ کے جھٹکوں کی وجہ سے ہو نے والی لینڈ سلائیڈنگ کے سبب بلاک سڑکوں، پھٹی ہوائی ٹریک اور تباہ و برباد ٹیلی کمیونیکیشن لنک سے حکام کی طرف سے اموات کا تجزیہ اور 150000سے زائد ضرورت لوگوں تک ضروری سامانوں کی فراہمی کے کام میں دقتیں آرہی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں