مشرقی غوطہ کے محاصرہ پر یوروپی یونین کی شدید تنقید

بروسیلز/7مارچ﴿یو این آئی﴾یوروپی یونین نے شام میں حکومتی فورسز کی طرف سے مشرقی غوطہ کے محاصرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ یوروپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیدریکا موگیرنی کے مطابق اس طرح عام شہریوں کا محاصرہ اور ان پر بمباری جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتا ہے ۔ موگیرنی کے مطابق باغیوں کی موجودگی کو بنیاد بنا کر مسلسل بمباری کا جواز فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حوالے سے ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں