علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا ہے :صدر جمہوریہ

علی گڑھ /7 مارچ﴿یو این آئی﴾ ملک کے معروف عظیم الشان تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد کے موقع پر صدر جمہوریہ مسٹرہند رام ناتھ کووند نے جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم یونیورسٹی ملک کا وہ عظیم ادارہ ہے جہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے ہزاروں طلبائ نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے کا کام کیا میں ان تمام شخصیتوں کو تہہ دل سے سلام کرتا ہوں وہ یہاں تقسیم اسناد کے جلسہ کو بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اپنے اے ایم یو آمد پر نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس ادارہ میں آیا اور یہ اعزاز حاصل کیا جو کہ مجھ سے قبل کے متعدد عظیم شخصیات یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ جس طرح سے یہاں کے طلبائ و طالبات نہایت محنت اور لگن سے تعلیمی سرگرمیوں میں سرگرمہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا تواون پیش کر رہے ہیں وہ تمام ملک کے لئے قابل فخر ہے ۔ انہوں مسلم یونیورسٹی میں برابری سے تعلیمی سرگرمیوں میں اپنی حصہ داری نبھانے والی طالبات کے تعلق سے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کی تعلیمی سرمی ملک کی ترقی کے لئے نہایت ضروری ہے اور انہیں خوشی ہے کہ مسلم یونیورسٹی میں طالبات کی تعلیم کا بہتر اور قابل اطمینان انتطام ہے اور وہ اپنی تعلیمی ضرورت کو پورا کرنے میں پیش پیش ہی نہیں بلکہ لڑکوں سے آگے کھڑی نظر آ رہی ہیں۔ صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں اے ایم یو کی طالبہ خوشبو مرزا کے اسرو (ISRO)پہنچنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس نئے ٹیکنولوجی کے دور میں طلبائ و طالبات کو ایسی تعلیم کی ضرورت ہے وہ ملک اور سماجی خدمات کا ذریعہ بن سکیں انہوں نے طلبائ و طالبات سے امید جتاتے ہوئے کہا کہ وہ ملک اور دنیا میں اے ایم یو کا نام اور روایت کو بلند و بالا مقام عطا کرنے میں اپنا سرگرم رول ادا کریں گے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں