کنٹرول لائن پر بھارتی ڈرون مارگرایاگیا پاکستانی فوج کا دعویٰ سندربنی راجوری میں2دن کی خاموشی کے بعد پھر شلنگ سے سنسنی

سرینگر/یو پی آئی /پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ﴿آئی ایس پی آر﴾ کے مطابق بھارتی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے علاقے چڑی کوٹ سیکٹر پر محو پرواز تھا جس کے ذریعے پاکستانی علاقوں کی جاسوسی کی جارہی تھی اس دوران اسے پاک فوج کے جوانوں نے مار گرایا جس کا ملبہ قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی گئی ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران پاک فوج کی طرف سے گرایا جانے والا یہ چوتھا بھارتی ڈرون ہے۔ ادھرسندربنی راجوری میں پاک بھارت افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ۔ دفاعی ترجمان نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی گولہ باری کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ گولہ باری کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں میں خوف ودہشت کاماحول پھیل گیا اور وہ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ سندربنی راجوری /جاری صفحہ نمبر۱۱پر
میں اُس وقت خو ف وہراس پھیل گیا جب اچانک بھارت پاکستان افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی رینجرس نے گولہ باری کے دوران ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کئی شیل رہائشی علاقوں کے نزدیک زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی رینجرس نے سندربنی راجوری میں ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بی ایس ایف چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی رینجرس نے کئی گھنٹوں تک گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا جس کی وجہ سے سرحد کے نزدیک رہائش پذیر لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے۔ دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستان کی گولہ باری کا سختی کے ساتھ جواب دیا گیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں