ہندوارہ میں فوجی اہلکار نے خود کشی کرلی

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾ شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں تعینات ایک فوجی جوان نے آج اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ یہ واقعہ آج علی الصباح ہندوارہ کے لنگیٹ علاقے میں رونما ہوا، جہاں راشٹریہ رائفلز کی 30ویں بٹالین کے ہیڈ کوارٹر پر تعینات 24سالہ سپاہی برندر سنہا اپنی ہی سروس رائفل سے خود کشی کرلی۔ اطلاعات کے مطابق گولی سپاہی کے سر میں پیوست ہوگئی ہے اور وہ موقعے پر ہی لقمہ اجل بن گیا ۔فوری طور پر اس کی خود کشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ تاہم پولیس نے اس ضمن میں کیس رجسٹر کرکے تحقیق شروع کردی ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں