حاجن میں نوعمر لڑکا بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾ شمالی کشمیر کے حاجن علاقے میں آج اُس وقت کہرام مچ گیا، جب ایک 15سالہ لڑکا بجلی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ یہ واقعہ حاجن کے ملک پورہ گائوں میں رونما ہوا۔ اطلاعات کے مطابق اشفاق احمد ملک نامی یہ نوجوان گھر میں برقی رو کی تاروں کی مرمت کررہا تھا ، جب اسے بجلی کا خطرناک جھٹکا لگا اور اور تڑپتے ہوئے وہیں پر دم توڑ بیٹھا ۔اسے فوری طور پر مقامی اسپتال پہنچا دیا گیا ، جہاں معالجین نے بتایا کہ وہ دم توڑ چکا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں