وادی میں ٹرین سروس معطل، جنوبی کشمیر میں تیسرے دن بھی انٹرنیٹ سروس بند

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾ وادی میں آج ہمہ گیر ہڑتال کے دوران ٹرین سروس بھی معطل رہی ۔جبکہ جنوبی کشمیر میں آج تیسرے دن بھی حکام نے انٹرنیٹ سروس بند رکھی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اتوار کی رات دیر گئے جنوبی ضلع شوپیاں میں فوج کے ہاتھوں دو جنگجوئوں اور چار عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد جنوبی کشمیر میں کشیدگی پیدا ہوگئی اور ریلوے حکام نے ’’سیکورٹی وجوہات‘‘ کے لئے دو دن تک سرینگر۔ بانہال ٹرین سروس معطل رکھی ۔ جبکہ آج پوری وادی میں ٹرین سروس بند کردی گئی ۔ ادھر جنوبی کشمیر میں گزشتہ دن سے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں