شہر کے حساس علاقوں میں فورسز قدغن

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾حکام نے آج مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے ’’شوپیاں چلو‘‘ کال کو ناکام بنانے کے لئے آج سرینگر شہر کے حساس علاقوں میں عوام کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی ۔سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے اتوار کو شوپیاں میں فوج کے ہاتھوں مارے گئے دو جنگجوئوں اور چار عام شہریوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرنے کے لئے آج عوام کو شوپیاں پہنچنے کے لئے کہا تھا۔تاہم حکام نے شہر کے بعض حساس علاقوں میں فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لاتے ہوئے ، عوام کی نقل و حرکت روک دی ہے۔ ان علاقوں میں گاڑیوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے سڑکوں پر خار دار تاریں بچھادی گئی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں