وادی میں ہمہ گیر ہڑتال ، معمول کی زندگی ٹھپ

سرینگر//﴿آفتاب ویب ڈیسک﴾وادی میں آج ہمہ گیر ہڑتال کے نتیجے میں معمول کی زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ۔ تمام ضلع صدر مقامات سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند ہیں اور ٹرانسپورٹ معطل ۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ہڑتال کشمیری قیدیوں کو وادی سے باہر کی جیلوں میں منتقل کرنے کے خلاف کی جارہی ہے۔ ہڑتا ل کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یٰسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی تھی ۔ اس کے علاوہ جنوبی ضلع شوپیاں میں اتوار کی رات فوج کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں کے تناظر میں مزاحتمی قیادت نے آج ’’شوپیاں چلو‘‘ کی کال بھی دی ہے۔تاہم حکام نے میر واعظ عمر فاروق کو انکے گھر میں نظر بند کیا ہے اور محمد یٰسین ملک کو گرفتار کرکے سرینگر سینٹرل جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔جبکہ سید علی گیلانی حسب دستور خانہ نظر بند ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں