سری لنکا میں دس روزہ ایمرجنسی کے باوجود  سری لنکا میں میچ کھیلے جائیں گے:کھنہ

کولمبو/یو این آئی/ سری لنکا میں منگل کو لگائی گئی 10 دن کی ایمرجنسی کے باوجود سری لنکا زمین پر سہ رخی ٹوئنٹی 20 سیریز کے میچ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کئے جائیں گے اور میزبان ملک نے ان میچوں کے لیے سخت سیکورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ ﴿بی سی سی آئی﴾ کے کارگزار صدر سی کے کھنہ نے یہاں منگل کو بتایا کہ انہوں نے سری لنکا میں حکام سے صورت حال کے بارے میں بات چیت کی تھی اور حکام نے پورا یقین دلایا کہ سہ رخی سیریز کے میچوں کا انعقاد کیا جائے گا اور ان میچوں کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے ۔سہ رخی سیریز کا پہلا میچ ہندستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں منگل کی شام کو کھیلا جانا ہے ۔اس ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم بنگلہ دیش ہے ۔سری لنکا کے کینڈی ضلع میں سنہالی بودھ اور اقلیتی مسلمانوں میں تصادم کے ایک دن بعد فرقہ وارانہ تشدد پر قابو پانے کیلئے 10 دن کے لئے ہنگامی ایمر جنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ یہ جانکاری آج حکومت کے ترجمان نے دی۔اس صورت حال کو لے کر بی سی سی آئی کے قائم مقام صدر کھنہ نے فوری طور پر سری لنکا میں حکام سے بات کی اور سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔سری لنکا حکام نے کھنہ کو تحفظ کا یقین دلایا ہے اور بتایا ہے کہ میچوں کے لیے کھلاڑیوں کو اضافی سیکورٹی دی جائے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں