سڈنی سرفنگ مقابلوں میں برازیلین سرفر فاتح

سڈنی /آسٹریلوی شہر سڈنی میں سرفنگ کے عالمی مقابلوں کا انعقاد کیا گیاجس میں دنیا بھر سے ماہر سرفرز نے حصہ لیا۔ورلڈ سرفنگ لیگ کے تحت منعقد ہونیوالے سڈنی ولاز نامی ان مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے مختلف ممالک سے درجنوں ماہر خواتین اور مرد سرفرز یہاں پہنچے اور اپنی سرفنگ کی صلاحیتوں کا ثبوت پیش کیا۔فائنل مقابلے تک پہنچنے کیلئے کھلاڑی سر دھڑ کی بازی لگاتے ہو ئے پانی کی پْرزور لہروں پر سرفنگ کے کمالات دکھانے میں مصروف دکھائی دیئے۔نو روز تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں برازیلین سرفر ڈیوڈ سلوا فاتح قرار پائے جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں آسٹریلوی سرفر نکی وین نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں