ڈویژنل لیول ماڈل نمایش میں گورنمنٹ گرلزمڈل اسکول صورہ کی انشا یوسف نے سمارٹ سٹی ماڈل پیش کیا

سرینگر/ محمد مقبول میر کے مطابق 3مارچ 2018÷ئ کو گورنمنٹ گرلز ہائیر اسکینڈری اسکول کوٹھی باغ سرینگر کے گراونڈ میں پرتھم ایجوکیشن فاونڈیشن ممبئی کے زیر اہتمام جو ڈویژنل لیول ماڈل نمایش کا انعقاد ہوا۔ خصوصاً اس نمایش میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول صورہ حول زون کی ہونہار طالبہ انشائ یوسف نے سابقہ وزیر اعلیٰ مفتی سعید کے سمارٹ سٹی پر وجیکٹ ماڈل نمایش کو بے شمار اساتذہ اور شعبہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران کے سامنے جراتمندی سے پیش کیا۔ اُمید جتائی گئی ہے کہ مستقبل میں مرحوم مفتی سعید کا سمارٹ سٹی کا خواب سرینگر کیلئے اچھے روپ میں اُبھر ے گا۔ اس عظیم ماڈل نمایش پروگرام کے انعقاد کے موقع پر وزیر تعلیم جناب محمد الطاف بخاری صاحب نے بڑی گرمجوشی کے ساتھ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر شعبہ تعلیم ڈاکٹر جی این ایتو ، سیکریٹری شعبہ تعلیم فاروق احمد شاہ ، جوائنٹ ڈائریکٹر عابد حسین اور پرنسپل DIETنے بھی کشمیر ڈویژن کے سبھی بچوں کے پیش کردہ ماڈل کی بڑی سراہنا کی۔ جنہوں نے ماڈل پیش کرنے میں کافی محنت و مشقت، دلچسپی ، لگن، ذہانت ، لیاقت اور ذوق و شوق سے کام کیا ہے۔ انہوں نے دوسرے ڈسڑک کے بچوں جنہوں نے پہلی دوسری اور تیسری امتیاز پوزیشن حاصل کی اُن کو موقع پر ہی مبارکباد دی۔ پرتھم این جی اوممبئی کے زیر اہتمام ماڈل نمایش کے انعقاد پر وزیر تعلیم نے تمام طلبائ و طالبات کے بنائے ہوئے ڈارائینگ ، سمارٹ سٹی ، ریاضی، کرافٹ ، انگلش، سوشل سائینس اور اُردو نمایشی ماڈل کی بڑی تعریف اور سر اہنا کی۔ جس سے طلبائ وطالبات کی کافی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ اس قدم سے طلبا کی انفرادی اور اجتماعی صلاحیتوں کو اُبھارنے کا چشم د ید مظاہرہ ہوا ہے۔ اور طلبا میں چھپا ہوا ٹیلنٹ اساتذہ کے سامنے اُبھر کر آیا ہے۔ وزیر تعلیم نے مستقبل میں بھی اس قسم کی نمایشی ماڈل تقریب منعقد کروانے پر زور دیا ہے۔ تاکہ کشمیر ڈویژ ن کے سبھی سرکاری و غیر سرکاری اسکولی بچوں کو اپنے اپنے تخلیقی ماڈل کی نمایش کرنے کا بھر پور مواقع فراہم ہو سکیں۔ جس سے وہ تعلیم کا معیار بہتر بنانے میں اپنی صلاحیتوں کو اونچے درجے تک اُبھارنے میں اپنا رول ادا کر کے ملک و سماج کا وقار روشن کر سکتے ہیں۔ بحیثیت سابقہ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ،سپورٹس رائیٹر و فٹ بال کو چ امر سنگھ کالج میں وزیرتعلیم اور ڈائریکٹر ایجوکیشن سے تجویز رکھتا ہوں کہ مستقبل میں بھی شعبہ تعلیم کی طرف سے ماڈل نمایش کا انعقاد کروایں تاکہ کشمیر کے ہر ڈسڑک سے طلبا و طالبات آزادانہ شرکت کر کے اپنے فن اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ ہم بھی اپنی طرف سے دوسرے ڈسڑک کے طلبا و طالبات جنہوں نے پہلی دوسری اور تیسری امتیازی پوزیشن حاصل کی مبارکباد پیش کر تے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں