ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق

شارجہ/پاکستان کرکٹ بورڈ ﴿پی سی بی﴾ نے ویسٹ انڈیز ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے جو آئندہ ماہ اپریل میں تین ٹی20 میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان آئے گی۔سری لنکا کے دورے کے بعد ہی پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز سے سیریز کے انعقاد کا اعلان کیا تھا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان تاریخوں کے تعین پر اختلافات کے ساتھ ساتھ چند دیگر امور طے نہ ہونے کے سبب یہ سیریز کھٹائی میں پڑتی نظر آ رہی تھی تاہم اب اس پر چھائے ناامیدی کے بادل چھٹ گئے ہیں۔پی سی بی چیئرمین نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم آئندہ ماہ یکم اپریل سے پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ تین میچ کھیلے گی ۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم یکم سے چار اپریل تک تین میچوں کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں