چیف سیکریٹری نے شہر کا دورہ کیا،ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سرینگر/چیف سیکریٹری بی بی ویاس نے پرنسپل سیکریٹری﴿ہوم﴾ راج کمار گوئل کے ہمراہ شہرسرینگر کا تفصیلی دورہ کیا اوریہاںجاری ترقیاتی کاموںکی پیش رفت کاجائزہ لیا۔صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان ،ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر سید عابد رشید ،کمشنر ایس ایم سی،ریاض احمد وانی،ایس ایس پی ٹریفک طاہر سلیم،ڈائریکٹر اِرا رازدان اورجوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن کشمیر ڈویژن ظہور احمد میر کے علاوہ دیگر آفیسران بھی چیف سیکریٹری کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران چیف سیکریٹری نے ریڈیو کشمیر کراسنگ پر تعمیر ہورہے گریڈ سپریٹر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوںنے اِرا کے انجینئروں کو تعمیراتی کاموںکی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر چیف سیکریٹری کو گریڈ سپریٹر کی تعمیر کے اب تک کے کام کے بارے میں جانکاری دی گئی۔چیف سیکریٹری نے شیخ باغ میںایس ڈی اے کی طرف سے تعمیر کی جارہی کثیر منزلہ پارکنگ سہولیت کے کام کابھی جائزہ لیا۔اس موقعہ پر چیف سیکریٹری کو بتایا گیا کہ اس میں 467گاڑیوں کی ایک پارکنگ کی سہولیت دستیاب ہوگی۔ایس پی ایس لائیبریری کے کام کی پیش رفت کاجائزہ لیتے ہوئے چیف سیکریٹری کو بتایا گیا کہ لائبریری میںبچوں اور بزرگوں کے علاوہ طلبأ کے لئے الگ سیکشن ہوں گے۔اس پروجیکٹ پر 32.15کروڑ روپے کی لاگت آرہی ہے اوراس میں مختلف موضوعات پر ایک لاکھ سے زیادہ کُتب دستیاب ہوں گی۔چیف سیکریٹری نے بمنہ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوںنے زیر تعمیر 500بستروں والے میٹرنٹی اورپڈیا ٹرک ہسپتال کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقعہ پر چیف سیکریٹری کو بتایا گیا کہ 70.63کروڑ روپے کی لاگت والے اس ہسپتال کا بڑا حصہ مکمل ہوگیا ہے۔انہوںنے ہسپتال کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں