گورنر کا وزیر تعلیم کے ساتھ کئی معاملات پر گفت و شنید

جموں/گورنر این این ووہر اجو کشمیر اور جموں یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہیں نے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یونیورسٹی آف کشمیر اور یونیورسٹی آف جموں سے جڑے معاملات کا جائزہ لیا۔وزیر تعلیم محمد الطاف بخاری ، وی سی جموں یونیورسٹی پروفیسر آر ڈی شرما، وی سی کشمیر یونیورسٹی ڈاکٹر خورشید اقبال اندرابی ، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ ، پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اصغر حسن سامون کے علاوہ وزیرا علیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔وزیر تعلیم کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد فیصلہ لیا گیا کہ یو آئی ای ٹی جنگلوٹ جموں یونیورسٹی کے ایک کانسٹچیونٹ کالج کے طور پر کام کرتا رہے گا۔الطاف بخاری نے کٹھوعہ میں ایک مستقل کیمپس کے جاری کام میں تیزی لانے کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقعہ پر فیصلہ لیا گیا کہ انسٹی چیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی صفاپورہ کو گورنمنٹ کالج آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی کانام دیا جائے گا۔
 کیونکہ یونیورسٹی آف کشمیر کے پاس پہلے ہی زکورہ کیمپس میں ایک مکمل انجینئرنگ کالج کام کر رہا ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں