جے اینڈ کے کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کا وفد وزیرا علیٰ سے ملاقی، فی الحال احتجاج جاری رکھا جائیگا

سرینگر/جے اینڈ کے کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کا تالہ بندی ہڑتال کل نویں روز میں داخل ہوا ،دریںاثنائ جے اینڈ کے کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی کا وفد وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ان سے ملاقی ہوا،کارڈی نیشن کمیٹی کی قیادت چیرمین غلام جیلانی پرزہ نے کی وزیر اعلیٰ نے ٹھیکیداروں کے مسائل اور مشکلات غور سے سنے اور تقریباً ان سارے مشکلات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کی، وزیر اعلیٰ نے موقعہ پر ٹھیکیداروں سے تین دنوں کے اندر حکومت کی طرف سے مثبت اقدام اٹھانے کی یقین دہانی کی،جے اینڈ کے کنٹریکٹرس کارڈی نیشن کمیٹی تمام ٹھیکیداروں سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ اس نازک گھڑی میں اتحاد و اتفاق کابھر پور مظاہرہ کریں اور کارڈی نیشن کمیٹی کے پروگرام پر من و عن عمل کریں ،اس کے علاوہ کارڈی نیشن کمیٹی کی طرف سے اگلے پروگرام تک احتجاجی تالہ بند ہڑتال جاری رہے گا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں