ترال میں فخر ترال ایوارڈ س کی تقریب صحافت میں شبیر بٹ اور ستیش ومل کو اعزاز دیا گیا

ترال /جنوبی کشمیر کے سب ڈسٹرکٹ ترال میں تاریخ کے سب سے بڑے ایونٹ میں علاقہ ترال کے معزز لوگوں کو مختلف شعبہ جات میں نمایا ں کار کردگی دکھا نے پر فخر ترال نامی ایوارڈ سے نواز ا گیا اس حوالے سے ایک مقامی سکول میںگذشتہ روز ایک تقریب منعقدہوئی جس میں عوام کے ساتھ ساتھ طلبائ اور کئی سرکاری آفیسران نے شمولیت کی۔ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال ریاض احمدملک نے انعامات تقسیم کئے، صحافت میں شبیر بٹ معروف صحافی و نمائندہ شہر بین اور معروف براڈکاسٹر ستیش ومل کو دیا گیا ،شبیر بٹ ایک عرصے سے علاقہ ترال کے مسائل کو بڑی بے باکی سے اٹھاتے رہے۔سماجی خدمات میں یہ ایوارڈ اخلاص ویلفیئر سوسائٹی ترال ،شعبہ زراعت میں مرحوم امان اللہ کار، شعبہ طب میں ڈاکٹر نثار احمدبٹ، اقبال احمد کار، ڈاکٹر مشتاق ڈاکٹر روحی جبکہ معروف صوفی شاعرمرحوم رجب حامد کوبعد از مرگ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔اسکے علاوہ اور بھی کئی افراد ایوارڈ دئے گئے، پرنسپل مظفر احمد وانی، بشیر احمد شیخ اور غلام محمد کمار نے بطور جیوری کے فرائض انجام دئے۔ بٹہ گنڈ ترال سے تعلق رکھنے والے راجا آدم نے سٹلائٹ پروڈکشن کے اہتمام سے اس ایونٹ کو آرگنائز کیاتھا ۔راجا آدم نے بتایا کہ ترال کی زمین ہمیشہ علم و ادب کا گہوارہ رہی ہے لیکن بد قسمتی سے یہاں کے لوگوں کو پذیرائی نہیں ملی ہے اور جن لوگوں کویہ ایوارڈ دیا گیا ہے انہوں نے اپنے اپنے شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھا ئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ وہ جلد ہی فخر ترال دوئم ایوارڈ کا انعقاد کریں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں