کانگریس لیڈر کا انتقال غلام نبی آزاد کا اظہار رنج

نئی دہلی /راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے رہنما غلام نبی آزاد نے جموں میں کانگریس کے ضلع صدر انیل چوپڑہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ انیل چوپڑہ انتہائی ایماندار ،اور پر خلوص کانگریس لیڈر تھے ۔ان کی موت پر ہم سب کو زبردست افسوس ہے ۔آزاد صاحب نے کہا کہ انیل جی پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ۔ان کی موت سے جموں میں پارٹی کیڈر میں جو خلا پیدا ہوگیا وہ پر ہونا مشکل ہے ۔انہون نے کہا کہ میں ان کے انتقال پر غمزدہ ہوں اور ان کی روح کی شانتی کے لئے دعاگو ہوں ۔انہوں نے آنجہانی کے انتقال پرغمزدہ کنبے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں