وقف بورڈ کے وا ئس چیئر مین 200کنال اراضی کو چھڑا نے کیلئے اقدامات ا ٹھا ئے ملی ادارے کو تر قی پرگامزن کرنے کیلئے بھر پور تعا ون فراہم کریگے / عوامی حلقے

سر ینگر/ / اے پی آ ئی/عید گاہ سر ینگر میں وقف بورڈ کی جا نب سے 25کنال اراضی لو گوں کے جبری قبضے سے چھڑا نے کی کاروا ئی کا عوامی حلقوں نے خیر مقدم کر تے ہو ئے مطا لبہ کیا کہ 200کنال مز ید اراضی کو چھڑا نے کیلئے وقف بورڈ کے وائس چیئر مین کو اقدا مات اٹھا نے چا ہئے تا کہ اس ملی ادارے کو بھی ویشنو دیوی ٹرسٹ کی طرح تر قی کی منز لوں پر لے جا کر لو گوں کے توقعات پر کھرا اترنے کیلئے راہ ہموار کیا جا سکے ۔ وادی کشمیر کے مختلف علا قوں میں رہنے والے لو گوں نے فون پر بتا یا کہ جس طرح سے عید گاہ سر ینگر میں وقف بورڈ کی انتظا میہ نے 25کنال اراضی پر کئے گئے زبر دستی قبضے کو چھڑا نے کیلئے کاروا ئی عمل میں لا ئی اور 32بر سوں کے بعد اس اراضی کو وقف بورڈ کی ملکیت بنا نے کی کاروا ئی انجام دی ،اسی طرح وقف بورڈ کے وائس چیئر مین مز ید 200کنال اراضی جس پر شہر سر ینگر سمیت وادی کے دوسرے علا قوں میںخود غرض عنا صر نے اپنا قبضہ جما یا ہے کو چھڑا نے کیلئے اقدا مات اٹھا ئے تا کہ اس ملی ادا رے کو ویشنو دیوی ٹرسٹ کی طرح تر قی کی منز لوں پر لے جا کر عوام کے تواقعات پر کھرا اتر نے کیلئے راہ ہموار کی جا سکیں ۔لو گوںکا یہ بھی کہنا تھا کہ میر سید علی ہمدا نی (رح)کے بیٹے میر محمد ہمدا نی نے قبرستا نوں اور لو گوں کے دوسرے اغراض و مقا صد کیلئے 628کنال دس مر لہ اراضی عوام کے نام وقف کر لی تھی تا ہم گز شتہ تین دہا ئیوں کے نا مسائد حالات کے دوران خود غرض عنا صر نے وقب بورڈ کی اراضی کو اپنی تحویل میں لینے کا کوئی بھی مو قع ہاتھ سے نہ جا نے دیا اور اس طرح اس ملی ادارے کو نقصان پہنچا نے کا کو ئی بھی مو قع ہاتھ سے جا نے نہیں دیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں