الطاف بخاری نے خانصاحب میں تعلیمی سیکٹر کے کاموں کی پیش رفت کا جائز ہ لیا

جموں/تعلیم کے وزیر سید محمد الطاف بخاری نے بنیادی ڈھانچے کے کاموں کی بروقت تکمیل اور ایس ایس اے اور رمسا کے تحت اقدامات کی موثر عمل آوری کی ضرورت پر زور دیا تاکہ سرکاری سکولوں میں ڈراپ آوٹ شرح کوکم کیا جاسکے۔انہوں نے کئی وجوہات کی وجہ سے تعلیم میں ہو رہے نقصان کی بھرپائی کرنے کے لئے اضافی کلاس منعقد کرانے کی ہدایت دی۔وزیر موصوف آج خانصاحب حلقے میں تعلیم سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی پیش رفت کا ایک میٹنگ کے دوران جائزہ لے رہے تھے۔مقامی اسمبلی ممبر حکیم محمد یاسین، سیکرٹری تعلیم فاروق احمد شاہ ، ڈائریکٹر رمسا طفیل متو، ڈائریکٹر ایس ایس اے آے آر وار اور کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میںموجود تھے۔وزیر نے حلقے کے مختلف سکولوں میں اضافی اقامتی سہولیات کی پیش رفت کا جائزہ لیا ۔ا س موقعہ جانکاری دی گئی کہ محکمہ نے اس حلقے میںکئی سکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھاواد ینے سے متعلق ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔انہوںنے کاموں کی بروقت تکمیل پر بھی زور دیا۔ وزیر نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو جدید تعلیم کے اعلیٰ مراکز بنایا جانا چاہیئے ۔انہوںنے کہا کہ حکومت تمام سرکاری سکولوںمیں عملے اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کو دور کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں