شولی پورہ بڈگام کے آتش زدگان میں دارالخیر کی طرف سے اشیائ ضروریہ تقسیم

سرینگر/دارالخیر میرواعظ منزل کے سرپرست اعلیٰ اور حریت کانفرنس ﴿ع﴾کے محبوس چیرمین میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق صاحب نے گزشتہ دنوں شولی پورہ بڈگام میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں نصف درجن سے زیادہ رہائشی مکانات کے خاکستر ہونے اور بڑے پیمانے پر املاک و جائیداد کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اوران کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس دوران میرواعظ کی ہدایت پر دارالخیر میرواعظ منزل کے عہدیداروں اور کارکنوں کے ایک وفد نے جناب مفتی غلام رسول کی سربراہی اور جموںوکشمیر عوامی مجلس عمل کے ضلع بڈگام کے صدر حکیم غلام محمد اور کارکنوں کی موجودگی میںشولی پورہ بڈگام جاکرمتاثرین کی چاول ، آٹا،کمبل اور کچن کٹ(Kitchen kit) وغیرہ اور بنیادی ضروریات کی چیزیں بطور امداد پیش کیں اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں