ٹھیکہ داروں کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کی اپنے مطالبات اُجاگر کئے

سرینگر/مقامی ٹھیکہ داروں کے ایک وفد نے یہاں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے معاملات اُن کی نوٹس میں لائے ۔ٹھیکہ داروں نے نبارڈ اور این آر ڈی ڈبلیو پی پروجیکٹوں کے تحت واجب الادا رقومات کی واگزاری کا مطالبہ کیا۔انہوں نے ریاست میں پی اے او نظام متعارف کرنے کے لئے حکومت کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے رشوت خوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ یہ نظام بیک لاگ رقومات اداکر نے کے بعد عملایا جانا چاہیئے۔وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات پر غور کیا جائے گااور اس حوالے سے لازمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں