امریکہ کے ساتھ ہتھیاروں کا مقابلہ نہیں:چین

بیجنگ/6مارچ ﴿رائٹر﴾ چین کی سرکاری میڈیا نے ملک کے دفاعی بجٹ میں 8.1فیصد کے اضافہ کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیجنگ امریکہ کے ساتھ ہتھیاروں کے دوڑ میں شامل نہیں ہے ۔چین نے گزشتہ پیر کو اپنے سب سے بڑے دفاعی بجٹ کا اعلان کیا۔ یہ گزشتہ تین برسوں کے دوران بھی سب سے ب اہم دفاعی بجٹ میں بڑے اور فوجی جدیدیت پر مبنی پروگرام بھی شامل ہے ۔لیکن چین کے اعلان کے بعد اس کے پڑوسیوں بالخصوص جاپان اور خود حکومت تائیوان میں بے چیني سی چھا گئی ہے ۔انگریزی روزنامہ’چائنا ڈیلی‘نے اپنے اداریہ میں کہا، چین کا دفاعی بجٹ نہ تو سب سے بڑے حجم کاہے اور نہ ہی اس کی سب سے تیز ترقی کی شرح ہے ۔ یہ امریکہ کے فوجی اخراجات کا صرف ایک چوتھائی حصہ ہے ۔چائنا ڈیلی کے مطابق اور اگر حساب فی شخص کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ، تو چین کی فوج دیگر اہم ممالک سے کافی پیچھے ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں