ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفاتخانہ کھولنے کیلئے اسرائیل کا دورہ کریں گے

واشنگٹن / یروشلم، 6مارچ ﴿رائٹر﴾ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سفارت خانے کھولنے کیلئے اسرائیلی سفر پر جا سکتے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی بات چیت کے دوران ایران کے خلاف مشترکہ مورچہ کھولنے پر اتفاق کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اسرائیل امریکہ تعلقات اور یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کے حوالے سے بات چیت ہو ئی۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یروشلم میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کی تقریب میں شریک ہوسکتاہوں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکہ تعلقات اس سے پہلے کبھی اتنے بہتر نہیں رہے ۔ ملاقات میں اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ بھی شریک تھیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں