مشرقی غوطہ میں فضائی حملے جاری ، مزید 77افراد ہلاک

دمشق /6مارچ﴿یو این آئی﴾مشرقی غوطہ میں فضائی حملوں اور بمباری کے نتیجے میں مزید 77افراد کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ عالمی ادارے ریڈ کراس کا 46ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ متاثرہ علاقے میں پہنچا ہے ۔ ادارہ کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے ستر فیصد دوائیں روک لی ہیں ۔ ریڈ کراس کا چھیالیس ٹرکوں پر مشتمل ایک قافلہ متاثرہ علاقے پہنچا ہے ۔ ادارے کے مطابق ان ٹرکوں میں تقریباً 27ہزار کے قریب افراد کے لیے خوراک اور دیگر امدادی سامان شامل ہے ۔ علاقے میں 4لاکھ افراد پھنسے ہیں ۔ واضح رہے کہ غوطہ پر بمباری سے اب تک 700افراد مارے گئے ہیں۔ دریں اثنائ ترکی کی جانب سے کی گئی فائرنگ اور ہوائی حملوں میں شام کے عفرین علاقے میں واقع جاندرس شہر میں 13افراد کی موت ہو گئی۔ جنگ پر نگرانی رکھنے والے ایک گروپ نے مرنے والوں کی تعداد 22ہونے کا دعوی کیا ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں