آج شہر کے مخصوص علاقوں میں بندشیں عاید رکھنے کا اعلان

سرینگر /کل شام سرکاری ذرایع نے بتایا کہ آج شہر خاص کے مخصوص علاقوں میں آج یعنی بدھ 7 مارچ کو بندشیں عاید رہینگی ۔ان ذرایع نے بتایا کہ عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے اور لوگوں میں اعتماد کی فضا برقرار رکھنے کیلئے بعض احتیاطی اقدامات اٹھا نا لازمی بن جاتا ہے ۔یہ امر قابل ذکر ہے آج مزاحمتی قیادت نے لوگوں کے لئے شوپیاں چلو کی کال دی ہے اور ان سے کہا کہ وہ شہری ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کریں ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں