ایک اور عسکریت پسند گھر واپس آگیا نوجوان کی گھرواپسی کا خیرمقدم :پولیس سربراہ

سرینگر/جے کے این ایس /ایک اور عسکریت پسند گھر واپس آیا ۔ پولیس چیف نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان نے تشدد کو خیر باد کہہ کر گھر واپس آگیا ہے۔ پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے کہاکہ جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک اورجنگجو گھر واپس آگیا ہے۔ پولیس سربراہ نے کہاکہ مین اسٹریم کی طرف آنے والے نوجوان کو زندگی گزارنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس نے پہلے ہی مقامی نوجوانوں کو تشدد کا راستہ ترک کرکے قومی دھارے میں آنے کی التجا کی ہے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں