روہنگیا معاملہ پر بنگلہ دیش کو امریکہ کا ساتھ

ڈھاکہ/5مارچ ﴿یواین آئی﴾ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اسسٹنٹ اور قومی سلامتی کونسل میں جنوبی اور وسطی ایشیا معاملوں کی سینئر ڈائریکٹر لیزا کرٹس نے کہا کہ روہنگیا بحران کے حل کے لئے امریکہ بنگلہ دیش کے ساتھ مکمل طور پرمضبوطی کے ساتھ ہے اور آگے بھی ساتھ رہے گا۔کرٹس نے اپنے بنگلہ دیش دورہ کے دوران کل یہاں وزیر خارجہ ابوالحسن محمود علی کے دفتر میں ان کے ساتھ ملاقات کے دوران حکومت کو یہ یقین دہانی کرائی ، بعد میں جاری سرکاری بیان میں یہ اطلاع دی گئی۔ٹرمپ کی اسسٹنٹ نے کہا کہ ان کا ملک آنے والے چیلنجوں، بالخصوص مانسون کے دوران،ان سے نمٹنے کے لئے بنگلہ دیش کو مدد کی پیشکش کرتا ہے ۔ ملاقات کے دوران، محترمہ کرٹس نے کاکس بازار کا دورہ کیااور میانمار کے ر خائن صوبے کے مظالم کے متاثرین کے تجربات کا بھی مشاہدہ کیا۔انہوں نے میانمار کی فوج سے ستائے ہوئے روہنگیا کو محفوظ رکھنے اور ان کے لئے ضروری مدد فراہم کرنے میں بنگلہ دیش کے کردار کی ستائش کی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں