وزیراعلیٰ کی طرفسے شہری ہلاکتوں پر صدمے کا اظہار

سرینگر/ کے این ایس /وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے چارشہریوں کی ہلاکت پرصدمہ ظاہرکرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کیساتھ دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ وزیراعلیٰ نے اتوارکی شام ضلع شوپیان کے پہنوگائوں میں فائرنگ کے ایک خون آشام واقعے کے دوران 4معصوم نوجوانوں کی ہلاکت کیخلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپناردعمل /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 ظاہرکیا۔محبوبہ مفتی نے ٹویٹرپرتحریرکیاکہ اُنھیں ان شہری ہلاکتوں سے سخت صدمہ پہنچا۔انہوں نے لکھا’مجھے کراس فائرنگ کے دوران مزیدشہریوں کے ازجان ہوجانے سے گہراصدمہ پہنچا‘۔وزیراعلیٰ نے چارشہریوں کے ازجان ہونے پرصدمہ ظاہرکرتے ہوئے مہلوکین کے لواحقین کیساتھ دلی تعزیت کااظہارکیا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں