فوج کو جوابدہی سے مستثنیٰ رکھاگیا :میرواعظ

سرینگر/ کے این ایس / میرواعظ عمرفاروق نے تازہ ہلاکتوں کیخلاف سخت ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ فوج کا ہلاکت خیزواقعے سے متعلق بیان جھوٹ کاپلندہ ہے۔ حریت کانفرنس ’’ع‘‘ کے چیئرمین میرواعظ مولوی محمدعمرفاروق نے شوپیان میں اتوارکی شام پیش آئے فائرنگ کے واقعے میں 2مقامی عساکراور4معصوم نوجوانوں کے جاں بحق ہوجانے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ فوج کوکشمیرمیں قتل عام کی کھلی چھوٹ حاصل ہے اورکسی بھی نوعیت کی /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 سنگین پامالی کے باجودفوج کوجوابدہی سے مستثنیٰ رکھاگیاہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے لکھے ٹویٹ میں میرواعظ نے کہاکہ چھوٹ سے سچائی کوچھپایایاجھٹلایانہیں جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ شوپیان ہلاکتوں سے متعلق فوج کابیان اوردعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے کیونکہ بغیرکسی جوازکے کئی معصوم اوربے گناہ نوجوانوں کویہاں موت کی نیند سلادیاگیا۔میرواعظ نے مزیدکہاکہ اتوارکی شام فوجیوں نے خون کی ہولی کھیلی اورسوموارکی صبح تک مہلوکین کی تعداد6تک پہنچ گئی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں