وادی میں دو دن تک تعلیمی ادارے بند بورڈ، یونیورسٹی اور پبلک سروس کمیشن کے امتحانات ملتوی

سرینگر/کے این ایس/’’اسکول وکالج مقفل اورتمام امتحانات ملتوی‘‘ کئے جانے کے بیچ ’’KASکے چارپرچوں کے امتحانات پربھی روک ‘‘لگادی گئی ۔اس دوران محکمہ تعلیم،کشمیریونیورسٹی اور ریاستی پبلک سروس کمیشن نے واضح کیاکہ6اور7مارچ کوملتوی لئے جانے والے امتحانات بھی ملتوی کئے گئے ہیں،اورنئی تاریخوں کااعلان جلد کیا جائیگا ۔اس دوران سیکرٹری محکمہ تعلیم فاروق احمدشاہ نے یہ بھی واضح کیاکہ 6اور7مارچ کوبھی کشمیروادی میں اسکول اورکالج بندرہیں گے۔ اتوارکوشام دیرگئے پہاڑی ضلع شوپیان کے پہنوگائوں میں فائرنگ کے ایک خون آشام واقعے میں نصف 2مقامی جنگجوئوں اور4نوجوانوں کی ہلاکت کیخلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے دی گئی ہڑتال کال اورہلاکتوں کیخلاف ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظرریاستی سرکارنے سوموارکی صبح پوری وادی میں تمام اسکول اورکالج بندرکھنے کے احکامات صادرکردئیے ۔ریاستی وزیرتعلیم سیدمحمدالطاف بخاری نے /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 اسکول اورکالج بندرکھنے کااعلان کرتے ہوئے سوموارکی صبح بتایاکہ یہ اقدام احتجاجی ہڑتال اورسخت سیکورٹی انتظامات کی روشنی میں لیاگیا۔انہوں نے واضح کیاکہ سوموارکے روزپورے کشمیرمیں سبھی اسکول اورکالج بندرہیں گے ۔خیال رہے لگ بھگ تین مہینوں کی سرمائی تعطیلات کے بعدسوموارکووادی میں نرسری تاآٹھویں جماعت تک زیرتعلیم کمسن اورنوعمرطلاب اسکول جانے والے تھے ،اورانہوں نے اسکول جانے کی تیاریاں اتوارکوہی مکمل کرلی تھیں ۔اُدھراحتجاجی ہڑتال ،ممکنہ احتجاجی مظاہروں اورپوری وادی میں سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے پیش نظرریاستی بورڈآف اسکول ایجوکیشن اورکشمیریونیورسٹی کے حکام نے سوموارکولئے جانے والے سبھی امتحانات کوملتوی کردیا۔بوردآف اسکول ایجوکیشن کی خاتون سربراہ ویناپنڈتانے سوموارکی صبح اس کااعلان کرتے ہوئے بتایاکہ 5مارچ کوبورڈکی جانب سے دسویں اوربارہویں جماعت کے بائی اینول امتحانات کوملتوی کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ سوموارکولئے جانے والے مضامین اورپرچوں کے امتحانات لینے کیلئے نئی تاریخوں کااعلان جلدکیاجائیگا۔اُدھرکشمیریونیورسٹی کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایاکہ نامساعدصورتحال پیداہوجانے کے باعث سوموارکولئے جانے والے سبھی امتحانات ملتوی کردئیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ 5مارچ بروزسوموارکولئے جانے والے مضامین اورپرچوں کے امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کااعلان جلدکیاجائیگا۔ اس دوران ریاستی پبلک سروس کمیشن نے بھی 5مارچ کو’کے اے ایس‘کے چارپرچوں کے ہونے والے امتحانات کوملتوی کردیا۔کمیشن نے اتوارکی شام ہی اسبات کافیصلہ لیاکہ شوپیاں میں ہوئی ہلاکتوں کے پیش نظروادی میں پیداشدہ صورتحال کودیکھتے ہوئے سوموارکوKASکے چارپرچوں کے لئے جانے والے امتحانات کوملتوی کیاگیا۔ ریاستی پبلک سروس کمیشن کے ترجمان نے واضح کیاکہ 5مارچ کولئے جانے والے کے اے ایس کے چارپرچوں کے امتحانات لینے کیلئے نئی تاریخوں کااعلان کیاجائیگا۔ اس دوران سیکرٹری محکمہ تعلیم فاروق احمدشاہ ،ترجمان کشمیریونیورسٹی اورچیئرمین پبلک سروس کمیشن لطیف الزماں دیوانے کے این ایس کوفون پربتایاکہ 6اور7تاریخ کوبورڈ آف اسکول ایجوکیشن ،کشمیریونیورسٹی اور ریاستی پبلک سروس کمیشن کی جانب سے لئے جانے والے سبھی امتحانات کوملتوی کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ5،6اور7مارچ کولئے جانے والے امتحانی پرچوں اورمضامین کے امتحانات کیلئے بہت جلدنئی تاریخوں کااعلان کیاجائیگا۔اس دوران سیکرٹری محکمہ تعلیم فاروق احمدشاہ نے یہ بھی واضح کیاکہ 6اور7مارچ کوبھی کشمیروادی میں اسکول اورکالج بندرہیں گے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں