کاپرن شوپیان میں جنگجو کی نماز جنازہ کی نگرانی - کیلئے ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کا استعمال نگرانی کے باوجود عسکریت پسندوں نے اپنے ساتھی کو سلامی دینے کیلئے ہوائی فائرنگ کی

سرینگر/یو پی آئی /کاپرن شوپیاں میں عسکریت پسندوں نے اپنے ساتھی کو سلامی دینے کی غرض سے ہوا ئی فائرنگ کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ عسکریت پسندوں اور عام شہریوں کی نماز جنازہ میں جنگجوئوں کی موجودگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر چہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نگرانی بھی کی گئی تاہم اس کے باوجود بھی جدید اسلحہ سے لیس عسکریت پسند نماز جنازہ میں نمودار ہوئے اور اپنے ساتھی کو آخری مرتبہ گلے لگایا ۔پہنو شوپیاں شوٹ آوٹ میں جاں بحق عسکریت پسند عاشق حسین بٹ ساکنہ کاپرن شوپیاں کی نعش دوپہر ایک بجے کے قریب جونہی اُس کے آبائی گائوں پہنچائی گئی تووہاں پر پہلے سے موجود ہزاروں کی تعدا دمیں لوگوں نے جنگجو کی نعش کو کاندھوں پر اٹھا کر اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔ معلوم ہوا ہے کہ نماز جنازہ سے قبل عسکریت پسندوں کا ایک گروپ /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کاپرن شوپیاں میں نمودار ہوا اور اپنے ساتھی کو سلامتی دینے کی غرض سے ہو ائی فائرنگ کی ۔ نمائندے کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں نے اگر چہ عسکریت پسند کی نما جنازہ پر باریک بینی سے نظر گزر رکھنے کیلئے ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی خدمات حاصل کی تاہم اس کے باوجود بھی جنگجوئوں نے اپنے ساتھی کو سلامی دینے کی غرض سے ہوائی فائرنگ کی ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں