میکسیکو اوپن ٹینس :ڈیل پوترو نے جیتا کیریئر کا21واںخطاب

اiکاپلکو/ ارجنٹینا کے جوآن مارٹن ڈیل پوترو نے اپنا فتوحات جاری رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کو 6۔4، 6۔4 سے شکست دے کر میکسیکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب اتوار کو اپنے نام کر لیا۔ڈیل پوترو کا یہ 21 واں کیریئر خطاب ہے ۔سابق یو ایس اوپن چمپئن ڈیل پوترو کا اس سال کا یہ پہلا خطاب ہے اور اس جیت کے ساتھ ہی انہوں نے اینڈرسن کے خلاف اپنا کریئر ریکارڈ 7۔0 کر لیا ہے ۔ارجنٹینا کے ڈیل پوترو نے جرمنی کے الیگزینڈر جوئریو کو جبکہ اینڈرسن نے امریکہ کے یارد ڈونالڈسن کو شکست دے کر خطابی مقابلے میں جگہ بنائی تھی۔اینڈرسن نے دو ہفتے پہلے ہی نیویارک اوپن کا خطاب جیتا تھا اور اس سال مسلسل دوسرے ٹائٹل کی تلاش میں یہاں کھیل رہے تھے لیکن ڈیل پوترو نے ان کا یہ خواب چکنا چور کردیا۔جوان کو میچ کے ابتدائی دور میں کافی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا لیکن کھیل کے چلتے اینڈرسن نے میچ میں کافی غلطیاں کیں جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑا ۔کھیل کے پہلے رائونڈ میں پوترو کو اینڈرسن نے غلطیاںکرنے پر مجبور کردیا ۔لیکن کھیل میں واپس آنے کے لئے پوترو نے ہمت سے کام لیتے ہوئے اینڈرسن کو دوسرے سیٹ میں غلطیاں کرنے پراکسایا جس پر اینڈرسن کوناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔کھیل کے اختتام پر پوترو نے کہا کہ پہلے دو سیٹوں میں کافی جدوجہد کے بعد کھیل میں واپس آنے کیلئے مخالف کو غلطیاں کرنے پر اکسایا جس کا فائدہ مجھے ملا۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں