ائیر پسٹل میںرضوی کو طلائی اور میھلی کو کانسے کا تمغہ ملا

گوادالاجارا/میکسیکو/ اپنے پہلے آئی ایس ایس ایف عالمی کپ میں اترے ہندوستانی شوٹر شہزار رضوی نے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیت لیا جبکہ جیتو رائے اور میھلي گھوش نے کانسی کا تمغہ جیتا ۔میرٹھ کے رضوی نے یہاں چل رہی چمپئن شپ کے 10میٹر ایئر پسٹل مقابلے کے فائنل میں 243.3 کا اسکور کیا جو عالمی ریکارڈ ہے ۔رضوی نے اولمپک چمپئن جرمنی کے کرسٹین رٹز کو پچھاڑکر پہلا مقام حاصل کیا اور طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔رٹز نے 239.7 پوائنٹس کے اسکور کے ساتھ چاندی کا تمغہ پر قبضہ جمایا۔ہندستان کے ٹاپ پسٹل شوٹر جیتو رائے نے اسی مقابلے میں 219 پوائنٹس کے اسکور سے کانسی تمغہ حاصل کیا۔ایک اور شوٹر اوم پرکاش متھارول 198.4 پوائنٹس سے چوتھے نمبر پر رہے ۔خواتین کے 10 میٹر رائفل مقابلے میں میھلي گھوش نے ورلڈ جونیئر ریکارڈ 228.4 پوائنٹس کے اسکور کے ساتھ کانسی اپنے نام کیا۔ہندستان نے مقابلہ کے پہلے دن ایک طلائی اور دو کانسی سمیت کل تین تمغہ اپنے نام کئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں