آر ایس ایس کارکنان کی لاشوں کی تلاش ہوگی:گورنر

اگرتلہ/نئی دہلی،4مارچ﴿یو این آئی﴾ گورنر تتھاگت رائے نے دہشت گردانہ تشدد میں مارے گئے آر ایس ایس کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی قیادت میں بننے والی نئی حکومت سے ان کی لاشوں کو تلاش کرنے کو کہا جائے گا۔مسٹر رائے نے سینئر آر ایس ایس کار کنان شیامل کانتی،سدھامئے دت،دنیندر دیو اور شوبھانکر چکرورتی کا ذکر کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ کئی سال پہلے تری پورہ میں دہشت گردوں کے ذریعہ اغوا کر مار دیے جانے والے چار آر ایس ایس کا رکنان مجھے اب بھی یاد ہیں ۔ان میں سے میں سدھامئے کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں۔نئی حکومت سے ان کے باقیات کو ڈھونڈھنے کو کہا کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ 1999میں نیشنل لبریشن فرنٹ آف تری پورہ ﴿این ایل ایف ٹی﴾پر ریاست کے چار سینئر آر ایس ایس کارکنان کو اغوا اور ان کے قتل کا الزام ہے ۔آر ایس ایس نے اپنے کارکنان کے اغوا کا الزام کچھ مذہبی تنظیموں پر بھی لگایا تھا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں