کینیڈابھی چین کے نقش قدم پر گامزن کشمیر کو متنازعہ خطہ قرار دے کر نقشے میں شامل نہیں کیا

سرینگر/اے پی آئی /کینڈا نے بھی چین کے طرز عمل کو اپنا تے ہوئے جموں کشمیر کو متنا زعہ خطہ قرار دیتے ہو ئے بھارت کے نقشے میں شا مل نہیں کیا ۔کینیڈا کے وزیر اعظم کی مو جود گی میں نئی دلی میں تعینات کینڈا کے سفیر نے ڈنر کے مو قعے پر جو نقشہ آویزاں رکھا تھا اس میں جموں وکشمیر کی ریاست کو شا مل نہیں کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل چین نے بھی ایک تقریب کے دوران جموں وکشمیر اور ارو نا چل پر دیش کو متنا زعہ علا قہ قرار دیتے ہو ئے بھارت کے نقشے میں شا مل کرنے سے گر یز کیا تھا ۔ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ کینڈا نے بھی جموں وکشمیر کو متنا زعہ خطہ قرار دیتے ہوئے اسے بھارت کے نقشے میں شا مل کرنے سے گر یز کیا ۔گز شتہ دنوں کینڈین وزیر اعظم بھارت کے س7روزہ دورے پر نئی دہلی وارد ہو ئے اور وزیر اعظم کیلئے کینڈئن ہا ئی کمیشن میںعشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بھارت کے کئی مر کزی وزرائ اورغیر ملکی سفیروں کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔اس مو قعے پر نئی دہلی میں تعینات کینڈا کی سفیر نے جو نقشہ آویزاں رکھا تھا اس میں جموں وکشمیر کی ریاست کو شا مل نہیں کیا گیا تھا جس پر بھارت نے کینڈا کی حکو مت کے سا منے اپنا احتجاج درج کیا ۔ادھرحز ب اختلاف سے تعلق رکھنے والی کئی سیا سی پار ٹیوں کے لیڈروں نے بھی کینڈین سفیر کی اس کاروا ئی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مر کزی حکو مت سے مطا لبہ کیا کہ کینڈ ئن سفیر کو غیر پسند یدہ شخصیت قرار دینے کے سلسلے میں کیوں نہ اقدا مات/جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
 اٹھا ئے جا ئیں ۔ادھر چین نے بھی ایک تقریب کے دوران جموں کشمیر اور اروناچل پردیش کی ریاستوںکو متنا زعہ قرار دیتے ہوئے بھارت کے نقشے میں شا مل نہیں کیا جبکہ چین کی ایک معروف چینل ،سی سی ٹی وی نے جموںو کشمیر اور ارو نا چل پر دیش کو متنا زعہ خطے قرار دے کر بھارت کے نقشے میں شا مل کر نے سے انکار کیا ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں