برکینا فاسو میں فرانسیسی سفارتخانہ اور آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ، 28ہلاک

اوگاڈوگو/3مارچ﴿یواین آئی﴾ افریقی ملک برکینا فاسو میں دہشت گردوں نے فرانسیسی سفارت خانے اور آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 28افراد ہلاک اور 75زخمی ہو گئے ۔دہشت گردوں نے پہلے راجدھانی اوگا ڈوگو میں وزیر اعظم ہاؤس کے قریب فوجی ہیڈ کوارٹرز میں دھماکہ کیا اور پھر فرانسیسی سفارتخانے پر بھی دھاوا بول دیا۔ فوجی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ میں 28افراد ہلاک اور 75زخمی ہوگئے جبکہ برکینا فاسو کی فوج نے مقابلہ میں کئی دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق حملہ میں 9دہشت گرد اور 7فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ جس وقت حملہ آوروں نے آرمی ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کیا تو اسی دوران 5حملہ آوروں نے وزیراعظم ہاؤس پر حملہ کر کے فرانسیسی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی۔ فرانس کے وزیر خارجہ جین یس لی ڈرین نے سفارتخانے پر حملے کی تصدیق کردی۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں