شمال مشرقی امریکہ میں طوفان سے 5افراد ہلاک

بوسٹن /3مارچ ﴿یو این آئی﴾ جمعہ کے روز شمال مشر قی امریکہ میں ایک زبردست طوفان میں کم ازکم 5افراد ہلاک ہوگئے ۔ طوفان کی رفتار 80میل فی گھنٹہ (129کلو میٹرفی گھنٹہ ﴾ تھی جس سے بو سٹن کی گلیوں میں سیلاب آگیا اور اس کے نتیجے میں پورے علاقے میں فضائی اورریل خدمات ٹھپ پڑ گئیں ۔شمال مشرقی اور وسط مغربی علاقے میں مشرقی ساحل پر ورجینا سے مین تک کے علاقے میں طوفان کی وجہ سے تقریبا17لاکھ مکانات اور کاروبار ی علاقے کی بجلی گل رہی۔واشنگٹن میں بھی ہواکی رفتار 60میل فی گھنٹہ (90کلو میٹرفی گھنٹہ﴾ سے زیادہ ہونے کی وجہ سے یہاں بھی سرکاری دفاتربھی بندرہے ۔ اونچی سمندری لہروں کے نتیجہ میں بوسٹن کی ساحلی سڑکوں پر پانی بھرگیا۔اس سال دوسری بار ایسا ہوا ہے جب یہاں سیلاب آیاہے ۔70میل فی گھنٹہ 113کلو میٹر فی گھنٹہ ﴾کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے درخت اور بجلی کے کھمبے گرگئے ۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں