الشباب کے حملہ میں تقریباً ایک درجن شہری و فوجی ہلاک

موغادیشو/3مارچ﴿یواین آئی﴾شورش زدہ افریقی ملک صومالیہ میں سرگرم جہادی گروپ الشباب کے مختلف حملوں میں کم از کم گیارہ افراد مارے گئے ہیں۔ ان میں ایک خود کش کار حملہ فوجی ٹھکانے پر کیا گیا۔ اس حملہ میں تین فوجی اور تین شہری شامل ہیں۔ جبکہ ایک دوسرا حملہ بلد شہر میں کیا گیا جس میں دو شہری ہلاک ہوئے ۔ ان حملوں کی ذمہ داری الشباب نے قبول کی ہے ۔ یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ فارماجو یوگنڈا کے دورے پر ہیں اور افریقی یونین کے امن دستوں کے لیے کمپالا حکومت کی حمایت کے خواہشمند ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں