کنٹرول لائن پر تازہ گولہ باری پانچ رینجرس کی ہلاکت کا دعویٰ

سرینگر/جے کے این ایس /فوج نے لائن آف کنٹرول اور حد متارکہ پر پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستانی رینجرس کے پانچ اہلکاروں کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورسز پاکستان کی جارحیت کا سختی کے ساتھ جواب دے رہے ہیں۔ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر فوج نے پانچ پاکستانی فوجیوں کو ہلاک /جاری صفحہ نمبر ۱۱پر
کیا ہے۔ دفاعی ذرائع نے اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان نے کئی دفعہ ناجنگ معاہد ے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی علاقے پر بم گرائے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج نے بھی جوابی کارروائی کی جس دوران پانچ رینجرس ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول اور حدمتارکہ پر فوج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ فوجی آفیسر کے مطابق آنے والے دنوں کے دوران دراندازی کے واقعات میں اضافہ ہونے کوخارج از امکان قرار نہیں دیاجاسکتا ہے کیونکہ خفیہ ایجنسیوں نے بھی الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بڑی تعداد مین جنگجو اس طرف آنے کیلئے بے قرار ہے۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں