سرحدوں پر جاری گولہ باری کوبند کیا جائے پی ڈی پی بے جے پی گریڈالائنس سفید جھوٹ ثابت، آصفہ کے قاتلو ں کو کیفر کردار تک پہچانے کی اپیل : کمال

سرینگر //بے جے پی پی ڈی پی کا گرینڈ الائنس ٹائیں ٹائیں فش ثابت ہوا لگ بھگ چار سال گزر جانے کے بعد بھی اس نا م نہاد اور بوگس ایجنڈا پر کوئی عمل در آمد عمل میں نہ لائے گئے حالانکہ اس ایجنڈا کے تحت برسر اقتدار پی ڈی پی سرکار نے کشمیری عوام سے اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی اور عوامی مینڈیٹ بھی حاصل کیا تھا کہ ریاست میں امن لوٹ آنے کی اس سرکار اولین کوشش اور گول ہوگا ۔ اس کے ساتھ ساتھ ریاست میں فوجی کمک میں کمی لائی جائے گی اور افسپا کا خاتمہ ہوگانیز بجلی گھروںکی واپسی اور سب سے پہلے اس مخلوط سرکار کا یہ ایجنڈا ہوگاکہ ہندوستانی قیادت کو ہر صورت میں پاکستان کے ساتھ امن بات چیت شروع کرنے کی کوشش ہوگی اور مسئلہ کشمیر کے حل کرانے کے لئے ہندوستان اور پاکستان بشمول مزاحمتی قیادت بھی بات چیت میں شامل حال لازمی ہوگی لیکن چار سال گزر جانے کا لمبار عرسہ بھی گزر گیا لیکن ابھی تک گرینڈ الائسن کے ایجنڈا کے شامل مدعوں میں ایک بھی اب تک پورا نہ ہوسکا۔اس کے بجائے موجودہ کشمیر دشمن سرکار نے امن وقانون کی حالت دن بہ دن بگڑتے جارہے ہیں لوگ ہر سو عدم تحفظ کے شکار ہوچکے ہیں۔ نوجوان پود دن بہ دن مایوس ہوتے جارہے ہیں ان کا جینا حرام بنادیا گیا ہے ۔ ان کا مستقبل تاریک سے تاریک بنایا جارہے حتاکہ کشمیری طلبہ و طالبات جو بیرونی ریاست میں زیر تعلیم ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کشمیری تاجر جو تجارت کے سلسلے میں کئی دہائیوں ملک کے ریاستوں میں اپنا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں