نیشنل فرنٹ کا مسئلہ کشمیر اُجاگر کرنے پر او آئی سی کا شکریہ

سرینگر/نیشنل فرنٹ کے نائب چیئر مین الطاف حسین وانی نے اسلامی ممالک کی تنظیم، اُو آئی سی کے سیکریٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے انتہائی زور دار انداز میں اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کے37ویں اجلاس کے دوران کشمیر کے اندر بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کا تفصیلی تذکرہ کیا۔او آئی سی سیکریٹری جنرل یوسف اے اُوثیمان نے جنیوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے واضح الفاظ میں بتایا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر کے اطراف و اکناف میں حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہورہی ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل اجلاس کو بتایا کہ طویل عرصہ گذرنے کے باوجود تنازع کشمیر کو حل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی جارہی ہے بلکہ اس کے برعکس بھارتی فورسز کشمیریوں کی ہر آواز دبانے کی خاطر من مانی کرتے ہوئے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑارہی ہیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں