ExecuteReader requires an open and available Connection. The connection's current state is connecting.Object reference not set to an instance of an object. بھارت کی بائیں بازوں کی جماعتوں کا صبر کا پیمانہ لبریز کشمیر کے سیاسی حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کا مطالبہ

بھارت کی بائیں بازوں کی جماعتوں کا صبر کا پیمانہ لبریز کشمیر کے سیاسی حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کا مطالبہ

نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان سے ’کوئی بات چیت‘ نہیں کی پالیسی پر بھارت کی بائیں بازوں کی جماعتوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا۔مارکس ﴿سی پی آئی ایم﴾ نے اس عمل پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد کے ساتھ جلد مذاکرات کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔ سی این ایس کے مطابق سی پی آئی کی جانب سے عوامی جمہوریت کے معاملے پر دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ’نریندر مودی حکومت کی پاکستان کی طرف پالیسی نے ایک بند گلی تک پہنچا دیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر تمام سخت رویوں اور قوم پرستانہ طریقوں کے باوجود نریندر مودی کی حکومت کو یہ اندازہ ہوگیا ہے کہ جموں اور کشمیر کے معاملے کے سیاسی حل کے لیے پاکستان کے ساتھ مذاکرات ایک اہم حصہ ہیں۔سی پی آئی ایم کے سابق سربراہ پراکاش کارت کی جانب سے بھی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی بحالی کے لیے کام کرے اور پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرت کو بھی بحال کرے۔سی پی آئی ایم کی جانب سے یہ بھی یاد دلایا گیا کہ اگست2015 میں پاک.بھارت مذاکرات کو منسوخ کردیا گیا تھا اور بھارتی حکومت کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا تھا کہ جب تک مبینہ سرحد پار دہشتگردی نہیں روکی جاتی مذاکرات نہیں ہوں گےó

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں