ریاست کے تمام سکولوں میں ۰۲ سے ۷۲مارچ تک صفائی ہفتہ منانے کی سیکریٹری تعلیم کی ہدایت

سرینگر/سیکریٹری تعلیم فاروق احمد شاہ نے سرینگر میں ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو کی موجودگی میں کشمیر ڈیوژن کے تمام چیف ایجوکیشن افسران اور DIETسربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب کرکے ۰۲ سے ۷۲ مارچ تک ریاست کے تمام سکولوں میں صفائی ہفتہ منائے جانے کی ہدایات جاری کیں۔ سیکریٹری تعلیم نے کہا کہ طالب علموں کی سکولوں میں صد فیصد حاضری یقینی بنانے کے لئے تمام ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں بیو میٹرک نظام لاگو کیا جائے گا۔ انہوں نے گیارہویں جماعت کا امتحان بورڈ کے ذریعے لئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے تمام CEOs اور سکولی سربراہان کوہدایات جاری کیں کہ وہ اس سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کریں اور طالب علموں کی حاضری کا بذات خود جائزہ لے کر ناظم تعلیم کشمیر کو ماہانہ رپورٹ پیش کریں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ سکولوں میں طالب علموں کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ اُن کو مکمل تعلیم فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے تمام سکولی سربراہان اور اساتذہ سے کہا کہ وہ درس وتدریس کو نوکری نہ سمجھیں بلکہ اسے ایک عبادت سمجھ کربچوں کو صحیح تعلیم وتربیت فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب خدا کے سامنے جواب دہ ہیں اور ہمیں بچوں کو صحیح تعلیم و تربیت فراہم کرنے میں مثبت کوششیں اپنانی چاہئیں۔

مزید دیکهے

متعلقہ خبریں